روس کے وزیر خزانہ الیکزئی الیکئیف کو مبینہ طور پر رشوت لینے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔انکوائری کمیٹی نے آج بتایا کہ وزیر موصوف کو پبلک سیکٹر کی تیل پیداواری
کمپنی روسنیفٹ کو خود
مختار شعبہ کی کمپنی بشنیپ میں 50 فیصد حصہ داری حاصل
کرنے کے لئے 20 لاکھ ڈالر رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا تھا، جس کے بعد انہيں
حراست میں لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جلد ہی اس سلسلے میں تفصیلی تحقیقات کی جائیں گی۔